سنی لیون کو قتل کی دھمکیاں ملنے کا انکشاف

ویب ڈیسک  ہفتہ 18 نومبر 2017
سنی لیون کا کہنا ہے کہ انہیں قتل کی دھمکیاں پہلے بھی ملتی رہی ہیں، فوٹو: فائل

سنی لیون کا کہنا ہے کہ انہیں قتل کی دھمکیاں پہلے بھی ملتی رہی ہیں، فوٹو: فائل

فونیکس: بالی ووڈ اداکارہ سنی لیون نے انکشاف کیا ہے کہ مجھے مختلف لوگوں کی جانب سے وقتاً فوقتاً قتل کی دھمکیاں دی گئیں اور آج بھی  دی جارہی ہیں مگر اس کے باوجود میں اپنی زندگی پرلطف طریقے سے گزار رہی ہوں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اپنی نئی آنے والی فلم ’’تیرا انتظار‘‘ ریلیز ہونے کی منتظر  بالی ووڈ کی بے باک اداکارہ سنی لیون کا کہنا ہے کہ انہیں پہلے بھی جان سے مارنے کی دھمکیاں دی گئیں اور آج بھی دی جارہی ہیں، اس بات کا مزید تکلیف دہ پہلو  یہ ہے کہ جب دھمکیاں دینے والا سیاسی لیڈر یا مذہبی رہنما ہو اور وہ کہے کہ آپ کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سنی لیون پہلی بار سلمان خان کے ساتھ آئٹم سانگ کریں گی

ان دھمکیوں کا اثر قبول کیے بغیر سنی لیون اپنی زندگی پرلطف طریقے سے گزار رہی ہیں، آج کل وہ اپنے شوہر ڈینیئل ویبر اور گود لی ہوئی بچی نشا کے ساتھ امریکی ریاست ایری زونا میں موجود ہیں جہاں وہ نشا کی دوسری سالگرہ منارہی ہیں، اس دوران انہوں نے اپنی کئی تصاویر انسٹا گرام اکاؤنٹ پر شیئر کی جو کچھ ہی دیر میں سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔