نوجوان کرکٹر نے ون ڈے میں 490 رنز بنا کر تاریخ رقم کردی

ویب ڈیسک  اتوار 19 نومبر 2017
جنوبی افریقی کھلاڑی کی اننگز میں  57 چھکے اور 27 چوکے شامل ہیں۔ فوٹو : فائل

جنوبی افریقی کھلاڑی کی اننگز میں 57 چھکے اور 27 چوکے شامل ہیں۔ فوٹو : فائل

جوہانسبرگ: 20 سالہ جنوبی افریقی کھلاڑی نے 50 اوورز کے میچ میں 490 رنز بناکر سب کو حیران کردیا۔

جنوبی افریقا میں کلب میچ کے دوران 20 سالہ لڑکے شان ڈیڈس ویل نے 50 اوور کے میچ میں 490 رنز بناکر کرکٹ کی تاریخ میں نیا ریکارڈ بنا دیا، جنوبی افریقی کھلاڑی شان ڈیڈس ویل نے نارتھ ویسٹ یونی ورسٹی کی جانب سے کھیلتے ہوئے 151 گیندوں پر 490 رنز بنائے جس میں 57 چھکے اور 27 چوکے شامل تھے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : کوہلی 100 کروڑ روپے کی اشتہاری ڈیل کرنے والے پہلے بھارتی کھلاڑی

نارتھ ویسٹ یونی ورسٹی نے حریف ٹیم کو 677 رنز کا ٹارگٹ دیا جس پر حریف ٹیم صرف 290 رنز ہی بنا سکی۔ جنوبی افریقی کھلاڑی شان ڈیڈس ویل نے صرف اچھی بیٹنگ کا ہی مظاہرہ نہیں کیا بلکہ بولنگ میں بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔