انٹرپول کی مدد سے دبئی اور سعودی عرب سے 3 مبینہ دہشت گرد گرفتار

ویب ڈیسک  اتوار 19 نومبر 2017
 گرفتار تینوں افراد قتل اور دہشت گردی کے مختلف مقدمات میں نامزد تھے، سی پی او گوجرنوالہ ۔ فوٹو؛ فائل

گرفتار تینوں افراد قتل اور دہشت گردی کے مختلف مقدمات میں نامزد تھے، سی پی او گوجرنوالہ ۔ فوٹو؛ فائل

گوجرانوالا: سی پی او گوجرنوالہ کا کہنا ہے کہ قتل اور دہشتگردی کے 3 ملزمان کو سعودی عرب اور دبئی سے انٹرپول کے ذریعے گرفتار کیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب پولیس نے انٹرپول کی مدد سے 3 ملزمان کو سعودی عرب اور دبنئی سے گرفتار کرلیا ہے، گرفتار تینوں افراد قتل اور دہشت گردی کے مختلف مقدمات میں نامزد تھے۔

سی پی او گوجرانوالہ اشفاق احمد خان کا کہنا ہے کہ گرفتار کئے گئے احسان اللہ کو دبئی جب کہ عثمان اور طارق کو سعودی عرب سے  لایا گیا ہے اور انہیں پاکستان میں لاکر متعلقہ تھانوں کے حوالے کردیا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔