عمران خان خود کسی کے کٹھ پتلی ہیں،مریم نواز

ویب ڈیسک  اتوار 19 نومبر 2017
کیاعمران خان کو وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو نوازشریف کی کٹھ پتلی کہنے کے لئے ٹویٹ کرنے کا حکم ملا ہے؟ مریم نواز۔ فوٹو: فائل

کیاعمران خان کو وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو نوازشریف کی کٹھ پتلی کہنے کے لئے ٹویٹ کرنے کا حکم ملا ہے؟ مریم نواز۔ فوٹو: فائل

 اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز نے تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کو کٹھ پتلی قرار دے دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر چیرمین تحریک انصاف عمران خان نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو نواز شریف کی کٹھ پتلی قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ تعجب کی بات ہے کہ نواز شریف کی کٹھ پتلی وزیراعظم شاہد خاقان عباسی شریف مافیا کے فرنٹ مین اور قانون سے بھاگے ہوئے شخص کو عہدے سے نہیں ہٹا سکتا۔

عمران خان کے اس بیان پر مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر کا سہارا لیتے ہوئے بھرپور جواب دیا ہے اور رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے  کہا ہے کہ کٹھ پتلی کا لفظ آپ کے مترادف ہے کیا آپ کو آج یہ ٹویٹ کرنے کا حکم ملا ہے؟۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔