لاہورسے کروڑوں روپے کی ہیروئن بھارت اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

ویب ڈیسک  اتوار 19 نومبر 2017
پولیس نے منشیات چھپانے کے ذمہ دار افراد کی گرفتاری کے لیے تحقیقات شروع کردی ہیں۔۔ فوٹو: فائل

پولیس نے منشیات چھپانے کے ذمہ دار افراد کی گرفتاری کے لیے تحقیقات شروع کردی ہیں۔۔ فوٹو: فائل

 لاہور: واہگہ ریلوے اسٹیشن پرکروڑوں روپے کی ہیروئن بھارت اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق واہگہ ریلوے اسٹیشن پرلاہورسے بھارت جانے والی مال گاڑی کی چیکنگ کی گئی، جس کے نتیجے میں بھاری مقدارمیں ہیروئن برآمد کی گئی، جس کی عالمی منڈی میں مالیت کروڑوں روپے ہے۔

حکام کے مطابق برآمد کی جانے والی ہیروئن قیمت ڈھائی کلوگرام ہے جومال گاڑی میں پڑے فرنیچرمیں چھپائی گئی تھی۔ حکام نے مال گاڑی میں منشیات چھپانے کے ذمہ دار افراد کی گرفتاری کے لیے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔