اسپین میں پولیس نے اللہ اکبر کہنے پر ایک شخص کو گولی مار دی

ویب ڈیسک  اتوار 19 نومبر 2017
زخمی شخص فرانسیسی باشندہ ہے جو غیر مسلح تھا، پولیس حکام کا اعتراف : فوٹو : فائل

زخمی شخص فرانسیسی باشندہ ہے جو غیر مسلح تھا، پولیس حکام کا اعتراف : فوٹو : فائل

میڈرڈ: اسپین میں ایک شاہراہ پر غیرمسلح شخص نے اونچی آواز پر اللہ اکبر کہا جس پر پولیس نے اسے گولی مار دی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسپین میں ایک ہائی وے ٹول پلازہ پر پولیس نے ایک شخص کو صرف اس لئے گولی مار دی  کہ اس نے اونچی آواز میں اللہ اکبر کہا تھا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فرانسیسی شخص اونچی آواز میں اللہ اکبر کہہ رہا تھا جس پر اہلکاروں کو شبہ ہوا کہ مذکورہ شخص مسلح ہے اور پولیس پر حملہ کرنا چاہتا ہے۔ جس پر قریب کھڑے سیکیورٹی اہلکار نے اسے گولی مار دی تاہم تلاشی کے بعد انکشاف ہوا کہ وہ شخص غیرمسلح اور فرانسیسی شہری ہے۔ خوش قسمتی سے گولی کا نشانہ بننے والا شخص جاں بحق نہیں ہوا اور اسے فوری طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی اہلکار سے غلطی ہوئی ہے اور اس واقعہ کو دہشت گردی سے منسوب نہیں کیا جاسکتا اور نہ ہی مزید تفتیش کی جائے گی۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔