سعودی نوجوان نے 550 کلو وزن کم کرلیا

ویب ڈیسک  پير 20 نومبر 2017
غیر معمولی موٹاپے کا شکار لڑکے کو علاج کے لیے کرین کے ذریعے اسپتال منتقل کیا گیا۔ فوٹو:انٹرنیٹ

غیر معمولی موٹاپے کا شکار لڑکے کو علاج کے لیے کرین کے ذریعے اسپتال منتقل کیا گیا۔ فوٹو:انٹرنیٹ

ریاض: سعودی نوجوان نے تقریباً 550 کلو وزن کم کرکے سب کو حیران کردیا۔

عام طور پر موٹاپے کا شکار لوگ اپنا وزن کم کرنے کے لیے طرح طرح کے جتن کرتے ہیں اور  اس قدر محنت و مشقت کے بعد بھی ان میں معمولی سا فرق آتا ہےلیکن سعودی عرب میں ایک نوجوان ایسا بھی ہے جس نے80فیصد وزن گھٹا کر خود کو نارمل زندگی کے قابل بنا لیا۔

سعودی عرب کے سب سے وزنی شخص کا اعزاز پانے والے خالد الشعاری نےموٹاپے سے لڑتے ہوئے 610 کلو وزن  کو چار سال میں حیران کن طور پر68کلو تک کم کرلیا۔خالد الشعاری کا سعودی فرمانروا عبداللہ بن عبدالعزیز (مرحوم) کے احکامات پر علاج کیا گیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: دنیا کی سب سے وزنی خاتون انتقال کرگئیں

خالد کو ہیوی مشینری کے ذریعے فائر فائٹرز ،میڈیکل ٹیم اور ریسکیو اہلکاروں کی نگرانی میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس غیرمعمولی جسامت کے حامل شہری کا وزن کم کرنے کے لیے خصوصی میڈیکل ٹیم تشکیل دی گئی  اور ماہر ڈاکٹرز کی زیرِ نگرانی اس کا علاج کیا گیا۔

موٹاپے سے چھٹکارا پانے کے بعدسوشل میڈیا پر خالد الشعاری کی تصاویر پوسٹ کی گئیں تو دیکھنے والے دنگ رہ گئے اور نئی زندگی کا آغاز کرنے پر مبارکباد کے ساتھ ساتھ نیک تمناؤں کا اظہار بھی کرتے رہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔