گھڑ سوار گیلین رولٹن زندگی کی جنگ ہار گئیں

اسپورٹس ڈیسک  پير 20 نومبر 2017
دو برس تک کینسر کیخلاف زندگی کی جنگ لڑنے والی رولٹن اب اس دنیا میں نہیں رہیں، آسٹریلین اولمپک کمیٹی۔ فوٹو: نیٹ

دو برس تک کینسر کیخلاف زندگی کی جنگ لڑنے والی رولٹن اب اس دنیا میں نہیں رہیں، آسٹریلین اولمپک کمیٹی۔ فوٹو: نیٹ

میلبورن:  دو بار کے اولمپک گھڑ سوار چیمپئن گیلین رولٹن 61 برس کی عمر میں چل بسیں.

آسٹریلین اولمپک کمیٹی کے جاری کردہ اعلامیے میں کہاگیا ہے کہ دو برس تک کینسر کیخلاف زندگی کی جنگ لڑنے والی رولٹن اب اس دنیا میں نہیں رہیں، انھوں نے اپنا پہلا اولمپک طلائی تمغہ 1992 کے بارسلونا گیمز میں حاصل کیا تھا، جس میں وہ ٹیم ایونٹ کی ممبر تھیں ،اس کے چار برس بعد انھوں نے اٹلانٹا میں اپنا دوسرا گولڈ میڈل جیتاتھا۔

گیلین رولٹن کو سڈنی میں منعقدہ اولمپکس کی افتتاحی تقریب میں اولمپک پرچم تھامنے کا اعزاز بھی ملا تھا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔