3 سال میں انٹرنیشنل کرکٹ مکمل بحال ہو جائے گی،ہارون رشید

اسپورٹس رپورٹر  پير 20 نومبر 2017
ہوم سیریز کےلئے مختلف کرکٹ بورڈز کے ساتھ بات چیت جاری ہے،،فوٹو:فائل

ہوم سیریز کےلئے مختلف کرکٹ بورڈز کے ساتھ بات چیت جاری ہے،،فوٹو:فائل

 لاہور: پی سی بی کے ڈائریکٹر آپریشنز ہارون رشید نے کہا ہے کہ دو تین سال میں پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ مکمل بحال ہو جائےگی۔

اسپورٹس فیڈریشنز کی کارکردگی کا جائزہ لینے کےلئے سینیٹ کی خصوصی کمیٹی کے اجلاس کے دوران بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ بتدریج بحال ہو رہی ہے، فیکا کے سیکیورٹی کے حوالے سے خدشات دور کر دیئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہوم سیریز کےلئے مختلف کرکٹ بورڈز کے ساتھ بات چیت جاری ہے اور 2 سے 3 سال میں پاکستان میں مکمل طور پر انٹرنیشنل کرکٹ بحال ہوجائے گی۔ کرکٹ اسٹرکچر میں تبدیلیوں کا جائزہ لیا جا رہا ہے جس کے لئے کھلاڑیوں کو معاشی تحفظ فراہم کرنا ضروری ہے۔  

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔