امیتابھ بچن کو ابرام اپنا دادا سمجھتا ہے، شاہ رخ خان

ویب ڈیسک  پير 20 نومبر 2017
ابرام جب بھی امیتابھ بچن کو ٹی وی پر دیکھتا ہے تو انہیں میرا پاپا سمجتا ہے،شاہ رخ فوٹو:ٹوئٹر

ابرام جب بھی امیتابھ بچن کو ٹی وی پر دیکھتا ہے تو انہیں میرا پاپا سمجتا ہے،شاہ رخ فوٹو:ٹوئٹر

 ممبئی: بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کا کہنا ہے کہ ان کا چھوٹا بیٹا ابرام امیتابھ بچن کو میرا پاپا سمجھتا ہے۔

بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان شاہ رخ اپنے بیٹے ابرام سے بے انتہا محبت کرتے ہیں اور کسی بھی پیار کرنے والے والد کی طرح ان کے بے حد لاڈ بھی اٹھاتے ہیں، شاہ رخ کے ابرام کے علاوہ 2 بچے آریان  اور سہانا  ہیں بھی ہیں لیکن شاہ رخ  ابرام کے معاملے میں کچھ زیادہ ہی حساس  ہیں۔

https://twitter.com/SrBachchan/status/932305322986782721

گزشتہ دنوں ایشوریا رائے اور ابھیشیک بچن نے اپنی بیٹی آردھیا بچن کی چھٹی سالگرہ منائی جس میں شاہ رخ خان بھی مدعو تھے، امیتابھ بچن نے  سالگرہ کی تصاویر ٹوئٹر پر شئیر کیں جس میں امیتابھ بچن شاہ رخ خان کے بیٹے ابرام کو ’گڑیا کے بال‘ خرید کر دے رہے ہیں۔

امیتابھ بچن نے لکھا کہ ابرام کو ’گڑیا کے بال‘ کھانے تھے اورجب میں نے اسے یہ لے کر دیے تو اس کی خوشی دیدنی تھی۔

امیتابھ کی ٹوئٹ پر شاہ رخ خان نے بھی ٹوئٹ کرتے ہوئے بگ بی کا شکریہ اداکیا اور کہا کہ ابرام کو یہ لمحہ ہمیشہ خوشی دے گا۔ شاہ رخ خان نے مزید کہا کہ ویسے ابرام آپ کو میرا پاپا سمجھتا ہے، ابرام جب بھی امیتابھ بچن کو ٹی وی پر دیکھتا ہے اس کو لگتا ہے کہ یہ میرے والد ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔