ویون بلیک فرائیڈے 2017 کے لیے دراز اور ویون میں پارٹنرشپ

 پير 20 نومبر 2017
VEON
Press Release
اس پارٹنرشپ کے تحت خاص الخاص ’’ویون‘‘ (VEON) صارفین کےلیے کہیں زیادہ ڈسکاؤنٹ اور بہت کچھ دستیاب ہوگا۔

اس پارٹنرشپ کے تحت خاص الخاص ’’ویون‘‘ (VEON) صارفین کےلیے کہیں زیادہ ڈسکاؤنٹ اور بہت کچھ دستیاب ہوگا۔

پاکستان کے سب سے ترقی یافتہ اور منفرد پلیٹ فارم ’’ویون‘‘ (VEON) نے 20 نومبر 2017 سے جاری، ملک کے سب سے بڑے شاپنگ ایونٹ کےلیے ’’دراز‘‘ (Daraz) کے ساتھ شراکت داری کی ہے۔ اس پارٹنرشپ کے تحت خاص الخاص ’’ویون‘‘ (VEON) صارفین کےلیے کہیں زیادہ ڈسکاؤنٹ اور بہت کچھ دستیاب ہوگا۔

دراز کے ساتھ ’’ویون‘‘ (VEON) کی پارٹنرشپ اس جستجو کی آئینہ دار ہے جو یہ اپنے صارفین تک غیرمعمولی اور حیرت انگیز پیشکشیں پہنچانے کےلیے جاری رکھے ہوئے ہے۔

’’جیز‘‘ (Jazz) کی چیف ڈیجیٹل آفیسر انیقہ افضل سندھو کا کہنا ہے کہ ’’دراز کے ساتھ پارٹنرشپ کے ذریعے سال کی سب سے بڑی سیل کو ’’ویون (VEON) بلیک فرائیڈے‘‘ بنانا ہمارے اس عزم کا اظہار ہے کہ طویل مدتی شراکت داری کے ذریعے اپنے صارفین کو زبردست اور قابلِ قدر سہولیات و اشیاء فراہم کی جائیں۔ یہی وجہ ہے کہ اس اشتراک کی بدولت ہمارے صارفین اعلی ترین ڈسکاؤنٹس اور خصوصی ڈیلز سے فائدہ اٹھا سکیں گے، جو بطورِ خاص صرف ’’ویون‘‘ (VEON) صارفین ہی کےلیے ہوں گی‘‘۔

انہوں نے مزید کہا، ’’ہم انڈسٹری لیڈرز، اسٹارٹ اپس اور مارکیٹ میں سرگرم دیگر افراد و ادارہ جات کے ساتھ کام کرنے کے خواہشمند ہیں تاکہ ایک ایسی نتیجہ خیز ہم آہنگی کا جنم ہو کہ ہمارے صارفین ’’ویون‘‘ (VEON) کے منفرد تجربے سے لطف اندوز ہوسکیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ اپنے موجودہ اور متوقع صارفین کو ایک انقلابی اور مفت انٹرنیٹ پلیٹ فارم کے ذریعے ہموار تجربات سے روشناس کرواتے ہوئے ان کی زندگیاں بدل ڈالیں۔

بارکے مکلسن، سی ای او دراز کے بقول، ’’ہمیں اس فلیگ شپ سیل ایونٹ کے بارے میں اپنے منصوبے بیان کرتے ہوئے فخر ہورہا ہے۔ اپنے پیمانے اور مقدار، دونوں کے اعتبار سے یہ بہت ہی بڑا ایونٹ ہوگا۔ بلیک فرائیڈے صرف سیل نہیں؛ یہ ایک منفرد تجربے کا دوسرا نام ہے۔ ہم دن رات کام کررہے ہیں کہ اپنے صارفین کی توقعات سے بھی بڑھ کر پورا اتریں۔ ’’ویون‘‘ (VEON) کی جانب سے بھی اس بلیک فرائیڈے کے موقعے پر کچھ خاص آفرز ہوں گی؛ جنہیں دیکھ کر صارفین یقیناً بہت خوش ہوں گے۔

ڈسکاؤنٹ کٹیگریز میں شامل ہیں: ’’ویون‘‘ (VEON) کا ویلکم واؤچر؛ روزانہ فلیش سیلز اور کریزی ڈیلز۔ ان پیشکشوں کے باعث ’’ویون‘‘ (VEON) صارفین daraz.pk پر جاری بلیک فرائیڈے ڈیلز کے ساتھ ساتھ اضافی ڈسکاؤنٹس بھی حاصل کرسکیں گے۔ اس کے علاوہ ’’ویون ایپ‘‘ (VEON app) کے ذریعے وہ ’’ویون بلیک فرائیڈے میگا ڈیلز‘‘ تک قبل از وقت رسائی بھی حاصل کرسکیں گے۔ مذکورہ بالا پیشکشوں کے علاوہ سوشل میڈیا مقابلے بھی منعقد کیے جائیں گے، جہاں شرکاء تحائف اور واؤچرز جیت سکیں گے۔

ویون (VEON) ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کےلیے یہاں کلک کریں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔