جامعہ کراچی اور نائجیرین یونیورسٹی میں مفاہمتی یاد داشت پر دستخط

اسٹاف رپورٹر  ہفتہ 9 مارچ 2013
فوٹو: فائل

فوٹو: فائل

کراچی: جامعہ کراچی کے بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم (آئی سی سی بی ایس) اورنائجیریا کی ایڈاموا اسٹیٹ یونیورسٹی، موبی نائجیریا کے درمیان ایک مفاہمت کی یاد داشت پر دستخط ہوئے ہیں۔

جس کے تحت تدریسی تبادلے اور سائنسی تعاون کو مذید فروغ دیا جائے گا تاکہ دونوں ممالک کو مزید تحقیقی مواقع میسر آ سکیں، آئی سی سی بی ایس جامعہ کراچی کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹرمحمد اقبال چوھدری جبکہ ایڈاموا اسٹیٹ یونیورسٹی، موبی نائجیریا کے وائس چانسلر پروفیسر القاسم ابا نے مفاہمت کی یاد داشت پر دستخط کیے۔

ڈاکٹراقبال چوھدری نے کہا کہ اس سے دونوں ممالک میں سائنس وتحقیق کو فروغ ملے گا، جامعہ کراچی نہ صرف جنوبی ایشیا بلکہ بین الاقوامی سطح پر اعلیٰ تعلیم اور تحقیق کا معروف ادارہ ہے، بین الاقوامی جامعات میں اس کا شمار 233 ویں نمبر پر ہوتاہے۔

جبکہ بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم اس یونیورسٹی کے بہترین اعلیٰ تعلیمی و تحقیقی اداروں میں سے ایک ہے، پروفیسر القاسم ابا نے کہا کہ تحقیقی سرگرمیوں اور یہاں پر موجود سائنسی سہولیات نے مجھے یہ احساس دلایا ہے کہ پاکستان میں اعلیٰ تعلیم اور شعبوں میں کس قدر کام ہوا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔