ملک دشمن عناصر نے عباس ٹاؤن میں واردات کی، جماعت اسلامی

اسٹاف رپورٹر  ہفتہ 9 مارچ 2013
منافرت پھیلائی جارہی ہے،شیعہ اور سنی سمجھ چکے اصل دشمن امریکا ہے، محنتی ۔ فوٹو : ایکسپریس

منافرت پھیلائی جارہی ہے،شیعہ اور سنی سمجھ چکے اصل دشمن امریکا ہے، محنتی ۔ فوٹو : ایکسپریس

کراچی: جماعت اسلامی سندھ کے نائب امیر اسد اللہ بھٹو کی قیادت میں جماعت اسلامی کے نمائندہ وفد نے ابوالحسن اصفہانی روڈ کے قریب ہونے والے بم دھماکے کے جائے وقوع کا دورہ کیا ۔

متاثرین اور علامہ ساجد نقوی سے ملاقات کی،جماعت اسلامی کے رہنماؤں نے واقعے کو ملک دشمن عناصر کی کارروائی قراردیا اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ واقعہ کی فوری تحقیقات کرائی جائے اور مجرموں کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے، محمد حسین محنتی نے کہاکہ ایک طویل عرصے سے ملک دشمن عناصر پاکستان میں مذہبی منافرت کو ہوا دینے کی کوشش کررہے ہیں۔

شیعہ اور سنی دونوں سمجھ چکے ہیں کہ ان کا اصل دشمن امریکا ہے اور امریکا ہی ملک کو عدم استحکام کا شکار کرنا چاہتا ہے، ملک بھر میں ہونے والے پے درپے بم دھماکے حکومت، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور ایجنسیوں کی کھلی ناکامی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔