حکومت مدت نہیں عدت پوری کرر ہی ہے،رہنما پی ٹی آئی

نمائندہ ایکسپریس  منگل 21 نومبر 2017
  کوئی نہیں جانتا ملک میں کون حکومت کر رہا ہے: فوٹو: فائل

کوئی نہیں جانتا ملک میں کون حکومت کر رہا ہے: فوٹو: فائل

 اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ کوئی نہیں جانتا ملک میں کون حکومت کر رہا ہے حکومت مدت نہیں عدت پوری کرر ہی ہے۔

میڈیا سے گفتگو کے دوران رہنما پی ٹی آئی  فواد چوہدری نے کہا کہ حکومت کے رہنے کا کوئی جواز نہیں۔ نواز شریف ملک میں نہیں رہنا چاہتے اگر انھیں ملک میں ہی رہنا ہے تو پھر اپنے دونوں بیٹوں کو بھی بلا لیں۔

علاوہ ازیں تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیمار شخص آئینی طور پر نااہل ہو جاتا ہے۔ جس دن اسحاق ڈار، رانا ثنااللہ تفتیشی حکام کے ہتھے چڑھے تو سسلین مافیا بھول جائیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔