بحری سرحدوں کی حفاظت پر سمجھوتہ نہیں کریں گے، نیول چیف

خبر ایجنسیاں  منگل 21 نومبر 2017
کراچی: نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی کھلے سمندر میں جنگی تیاریوں کا جائزہ لے رہے ہیں؛ فوٹوفائل

کراچی: نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی کھلے سمندر میں جنگی تیاریوں کا جائزہ لے رہے ہیں؛ فوٹوفائل

 کراچی:  نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے بحیرہ عرب میں پاک بحریہ کے جنگی بیڑے کا پہلا دورہ کیا اور کھلے سمندر میں مختلف جہازوں کی جنگی تیاریوں کا جائزہ لیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول چیف نے افسروں اور جوانوں کی پیشہ ورانہ مہارت اور جہازوں کی جنگی تیاریوں کو سراہا اور گلوبل میری ٹائم سیکیورٹی میں پاک بحریہ کے موثر کردار کو جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ نیول چیف کا کہنا تھا کہ ملک کو درپیش مختلف خطرات سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار رہنا انتہائی ضروری ہے۔

پاک بحریہ کے افسران اور جوان پیشہ ورانہ مہارت اور قومی خدمت کے جذبے کا اعلی معیار ہمیشہ برقرار رکھیں، وطنِ عزیز کی بحری سرحدوں کی حفاظت اور میری ٹائم مفادات کے تحفظ میں کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے،انھوں نے افسروں اور جوانوں سے ملاقات میں پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال بھی کیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔