کالعدم تحریک طالبان میں اختلافات، مذاکرات سے مسائل پیدا ہوں گے

جہانگیر منہاس  ہفتہ 9 مارچ 2013
حکیم اللہ محسود اورولی الرحمن میں تصادم کی وجہ پاکستان میں حملوں پراختلاف ہے اے ایف پی/ فائل

حکیم اللہ محسود اورولی الرحمن میں تصادم کی وجہ پاکستان میں حملوں پراختلاف ہے اے ایف پی/ فائل

اسلام آ باد: کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے حکومت پاکستان کو امن مذاکرات کی دعوت دی ہے۔

لیکن اس صورتحال میں جب ٹی ٹی پی خود اندرونی خلفشار اورانتشار کا شکارہوکر مختلف دھڑوں میں تقسیم ہوگئی ہے حکومت کے لیے کسی ایک گروپ سے مذاکرات کرنا بھی کئی مسائل کو جنم دے گا۔

ذرائع کے مطابق اس وقت حکیم اللہ محسود اور ولی الرحمن کے درمیان اختلافات مالی امور پرکنٹرول کے حوالے سے وسیع ترہوگئے ہیں۔ ولی الرحمن کی کوششوں کے باعث حکیم اللہ محسود کا تنظیمی کنٹرول بھی کمزورتر ہوگیاہے اور ان معاملات میں حکیم اللہ کی سخت مزاجی اورغیرلچکدار پالیسوں کا دخل ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔