خورشید شاہ کا دھرنے کے حل کیلئے حکومت کو فوج سے رابطے کا مشورہ

ویب ڈیسک  منگل 21 نومبر 2017
موجودہ صورتحال کے ذمہ دار نوازشریف ہیں، اپوزیشن رہنما۔ فوٹو: فائل

موجودہ صورتحال کے ذمہ دار نوازشریف ہیں، اپوزیشن رہنما۔ فوٹو: فائل

 اسلام آباد: اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے فیض آباد دھرنا ختم کرانے کے لیے حکومت کو عسکری قیادت سے رابطے کی تجویز دی ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ فوج کو بلانا اور ان سے بات کرنا حکومت کا آئینی اختیار ہے، اس معاملے کو بات چیت کے ذریعے حل کیا جائے جب کہ موجودہ صورتحال کے ذمے دار نوازشریف ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : اسلام آباد ہائیکورٹ کا بار کابینہ کو دھرنا قائدین سے ملاقات کا حکم

خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ سے الیکشن ایکٹ ترمیمی بل منظور کروانے کی پوری کوشش کریں گے تاہم حکومت نے ٹال مٹول سے کام کیا تو دوسرے آپشن موجود ہیں، نااہل شخص پر پارٹی چلنے کے نتائج بہتر نہیں آتے جب کہ حکمران برے ہوسکتے ہیں لیکن پارلیمنٹ نہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : حکومت اور دھرنا قیادت کے درمیان مذاکرات کا ایک دور ناکام

واضح رہے کہ ختم نبوت کے حلف نامے میں تبدیلی کے خلاف اسلام آباد میں دھرنے کو آج 16 روز ہوگئے ہیں جس کے نتیجے میں جڑواں شہروں کے رہائشیوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔