ماضی کی معروف اداکارہ شلپا کو پہچاننا مشکل

ویب ڈیسک  منگل 21 نومبر 2017

تازہ ترین خبروں اور تجزیوں کیلئے سبسکرائب کریں

ممبئی: 90 کی دہائی میں کئی ہٹ فلموں میں مرکزی کردارادا کرنے والی بالی ووڈ کی نامور اداکارہ شلپا شیروڈکر کو اب پہچاننا مشکل ہی نہیں تقریباً ناممکن ہوگیاہے۔

1969 میں ممبئی میں پیدا ہونے والی شلپا شیروڈکرنے اپنے فنی سفر کا آغاز تو 80 کی دہائی کے آخری برسوں میں ہی کرلیا تھا لیکن انہیں پہچان 1990 میں ریلیز ہونے والی فلم ’’کشن کنہیا‘‘ سے ملی، فلم میں ان کے کردار کو خاصا پسند کیا گیا تھا۔

اس کے بعد وہ کئی برسوں تک فلم انڈسٹری سے منسلک رہیں لیکن 2000 میں انہوں نے ایک بھارتی نژاد شہری سے شادی کرلی اور پھر وہ بڑے پردے سے تقریباً غائب ہی ہوگئیں۔

شلپا آخری بار بڑی اسکرین پر 7 برس قبل ریلیز ہونے والی فلم ’’بارود‘‘ میں نظر آئی تھیں اور اب تو وہ کافی بدل گئی ہیں، گزشتہ دنوں وہ ایک فلمی تقریب میں نظرآئی تھیں لیکن لوگوں کے لیے انہیں پہچاننا ناممکن نہیں تو انتہائی مشکل ضرور ہوگیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔