کراچی کی موجودہ صورتحال پریشان کن ہے، گورنرخیبر پختونخوا

اسٹاف رپورٹر  ہفتہ 9 مارچ 2013
فاٹا میں صورتحال ماضی کے مقابلے میں بہتر ہے، کراچی میں گفتگو، صدر سے ملاقات فوٹو : فائل

فاٹا میں صورتحال ماضی کے مقابلے میں بہتر ہے، کراچی میں گفتگو، صدر سے ملاقات فوٹو : فائل

کراچی: خیبر پختونخوا کے گورنر انجینئر شوکت اللہ نے قبائلی عمائدین سے کہا ہے کہ ملک کے ہر حصے میں امن و سلامتی کے فضا قائم کرنے کیلیے فعال انداز سے کردار ادا کیاجائے ۔

یہ بات انھوں نے جمعے کو کراچی میں مقیم فاٹا سے تعلق رکھنے والے قبائلی عمائدین کے ایک وفدسے سندھ گورنر ہاؤس کراچی میں ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔

وفد میں ممتاز قبائلی زعما اول خان ، حسن خان خٹک ، جعفر خان اور بختیار خان بھی شامل تھے ۔ قبل ازیں خیبر پختونخوا کے گورنر انجینئرشوکت اللہ نے جمعے کو کراچی میں مزار قائد پر حاضری دی اور قائداعظم محمدعلی جناح کے روح کے ایصال ثواب کیلیے فاتحہ خوانی کی ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔