قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے میچ کے دوران شہد کی مکھیوں کا حملہ

اسپورٹس رپورٹر  منگل 21 نومبر 2017
کھلاڑیوں اور امپائرز نے لیٹ کر مکھیوں کے حملے سے اپنی جانیں بچائیں،فوٹو:سوشل میڈیا

کھلاڑیوں اور امپائرز نے لیٹ کر مکھیوں کے حملے سے اپنی جانیں بچائیں،فوٹو:سوشل میڈیا

 لاہور: قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں لاہور وائٹس اور پشاور کے میچ میں شہد کی مکھیوں نے حملہ کر دیا جس پر پلیئرز اور امپائرز نے لیٹ کر جانیں بچائیں۔

راولپنڈی میں جاری ایونٹ میں لاہوروائٹس کی اننگز کا آخری اوور جاری تھا اور ابھی دو گیندیں باقی تھیں کہ بڑی تعداد میں شہد کی مکھیاں میدان میں آگئیں، کرکٹرزاور امپائرز نے زمین پر لیٹ کراپنا بچاﺅ کیا، خوش قسمتی سے کھلاڑی اچانک پڑنے والی افتاد سے محفوظ رہے جب کہ  تقریباً 5 منٹ تک کھیل رکا رہا۔

مکھیوں کا سیر سپاٹا ختم ہونے کے بعد میچ دوبارہ شروع ہوا تو آخری دو گیندوں پر لاہور وائٹس کی 2 وکٹیں گر گئیں، پانچویں گیند پر سہیل خان نے عامر یامین کو ایل بی ڈبلیو کر دیا جبکہ آخری گیند پر عمید آصف رن آﺅٹ ہوئے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔