بھارت کی نو منتخب مس ورلڈ کی اصلی شکل و صورت کیسی ہے؟

ویب ڈیسک  منگل 21 نومبر 2017
مانوشی کا تعلق بھارتی ریاست ہریانہ سے ہے اور وہ میڈیکل کی طالبعلم ہیں ؛ فوٹوفائل

مانوشی کا تعلق بھارتی ریاست ہریانہ سے ہے اور وہ میڈیکل کی طالبعلم ہیں ؛ فوٹوفائل

ممبئی: 20 سالہ بھارتی دوشیزہ مانوشی چھیلر نے دنیا کی حسین ترین خاتون کا تاج سر پر سجانے کے ساتھ دنیا بھر کی توجہ اپنی جانب مبذول کروالی ہے لیکن میک اپ کے بغیر ان کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔ 

گزشتہ ہفتے چین کے شہر سائنا میں عالمی ملکہ حسن منعقد ہوا جس میں دنیا بھر کی 108 حسیناؤں نے حصہ لیا تاہم بھارت سے تعلق رکھنے والی 20 سالہ دوشیزہ مانوشی چھیلر اپنے حسن کے باعث یہ مقابلہ جیت گئیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: بھارتی دوشیزہ مس ورلڈ منتخب

مانوشی چھیلر نے مس ورلڈ کا تاج اپنے سر پر کیا سجایا پوری دنیا ان کے حسن کی دیوانی ہوگئی جب کہ مانوشی نے راتوں رات بھارتی میڈیا پر ایسا قبضہ جمایا کہ بھارتی صحافی اور رپورٹرز کترینہ، پریانکا کو بھول گئے اب ہر طرف صرف مانوشی چھیلر کے چرچے ہی جاری ہیں۔

حسینہ عالم کا تاج سر پر سجانے والی کم سن مانوشی کا تعلق بھارتی ریاست ہریانہ سے ہے اور وہ میڈیکل کی طالبعلم ہیں۔ مانوشی کے والدین بھی ڈاکٹری کےمعتبر پیشے سے وابستہ ہیں۔

مس ورلڈ کے مقابلے کے دوران بھی انہوں نے جج کے سوال کے جواب میں کہا تھا کہ وہ اپنی والدہ سے بےحد متاثر ہیں ان کی والدہ ڈاکٹر ہیں اور وہ بھی اسی پیشے سے وابستہ ہونے کا ارادہ رکھتی ہیں اورلوگوں کی خد مت کرنا چاہتی ہیں۔

مانوشی کی مس ورلڈ منتخب ہونے سے قبل کی چند تصاویر سوشل میڈیا پر جاری ہوئی ہیں جن میں وہ دنیا کی حسین ترین دوشیزہ کے بجائے ڈاکٹر کے لباس میں ملبوس  بغیر میک اپ کے ایک عام سی لڑکی  نظر آرہی ہیں۔ ان تصاویر میں مانوشی چھیلر اس مانوشی سے بالکل مختلف لگ رہی ہیں جس نے رواں سال کی سب سے حسین دوشیزہ کا خطاب حاصل کیا ہے۔ یہاں تک کہ انہیں عام سے حلیے میں پہچاننا بھی مشکل ہورہا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔