70فیصد امریکیوں نے پاکستان کو ناپسندیدہ ملک قراردیدیا

آئی این پی  ہفتہ 9 مارچ 2013
52فیصد افراد نے چین کو ناپسندیدہ ملک قراردیا ، امریکا میں گیلپ سروے کی رپورٹ. فوٹو: فائل

52فیصد افراد نے چین کو ناپسندیدہ ملک قراردیا ، امریکا میں گیلپ سروے کی رپورٹ. فوٹو: فائل

واشنگٹن: ایران اور شمالی کوریا کے بعد پاکستان امریکیوں کیلیے ناپسندیدہ ملک بن گیا۔

بھارت پسندیدہ ملکوں کی فہرست میں چھٹے نمبر پر آگیا۔ گیلپ امریکی کے سروے کے مطابق68فیصد لوگوں نے بھارت کو پسندیدہ قرار دیا ہے جبکہ91فی صد نے کینیڈا،88فیصد نے برطانیہ،85فیصد نے جرمنی،81فیصد نے جاپان 73 فیصد نے فرانس ،66فیصد نے اسرائیل جبکہ47فیصد نے میکسیکو کوپسندیدہ ملک قراردیا ہے ۔

سروے کے دوران جب امریکیوں سے روس کے بارے میں رائے لی گئی تو 50فیصد لوگوں نے پسندیدہ جبکہ50 فیصدنے ناپسندیدگی اظہار کیا۔ اس طرح 52 فیصد امریکیوں نے چین کو ناپسندیدہ ملک قرار دیا۔ لیبیا ، عراق، افغانستان، فلسطین، شام،پاکستان اور شمالی کوریا کے حوالے سے پوچھے جانے پر 70فیصد سے زیادہ امریکیوں نے ان ساتوں ممالک کو ناپسندیدہ ملک قراردیا ، 10 میں سے 8 لوگوں نے پاکستان کوناپسندیدہ ملک قرار دیا ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔