خاتون کے پیٹ سے بالوں کا ڈیڑھ کلوگرام وزنی گچھا برآمد

ویب ڈیسک  بدھ 22 نومبر 2017
خاتون اپنے سر کے بالوں کو عرصے سے کھارہی تھی،فوٹو:انٹرنیٹ

خاتون اپنے سر کے بالوں کو عرصے سے کھارہی تھی،فوٹو:انٹرنیٹ

اندور: بھارت میں ڈاکٹروں نے آپریشن کرکے خاتون کے پیٹ سے ڈیڑھ کلو گرام وزنی بالوں کا گچھا نکال لیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مدھیا پردیش کے شہر اندور میں 5 رکنی میڈیکل ٹیم نے خاتون کے پیٹ سے ڈیڑھ کلوگرام کے قریب وزنی بالوں کے گچھے کو کامیابی سے نکال لیا ہے اور سرجری کے بعد مریضہ کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: اماراتی خاتون کے پیٹ سے ساڑھے 17 کلو وزنی رسولی نکال لی گئی

یہ آپریشن مہاراجا یش وانٹرو اسپتال میں ڈاکٹر ماتُھر کی قیادت میں میڈیکل ٹیم نے انجام دیا۔ 25 سالی ذہنی مریض خاتون کو پیٹ کی تکلیف کے باعث اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جہاں ابتدائی ٹیسٹ اور معائنے کے بعد ڈاکٹرز نے فوری سرجری کا فیصلہ کیا اور جان کے خطرے کے پیشِ نظر آپریشن کرکے بالوں کو نکال لیا۔ مذکورہ خاتون ذہنی مریضہ ہے جو اپنے سر کے بالوں کو دانتوں سے نوچ نوچ کر کھالیتی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔