پاکستان سے کیریئر شروع کرنا چاہتی ہوں، عاتکہ فیروز

قیصر افتخار  بدھ 22 نومبر 2017
نئے ٹیلنٹ سے فلموں کا معیار اچھا ہو گا،’’مس پاکستان ورلڈ ‘‘ کا ٹائٹل جیتنے والی عاتکہ کی ’’ایکسپریس ‘‘سے گفتگو۔ فوٹو : فائل

نئے ٹیلنٹ سے فلموں کا معیار اچھا ہو گا،’’مس پاکستان ورلڈ ‘‘ کا ٹائٹل جیتنے والی عاتکہ کی ’’ایکسپریس ‘‘سے گفتگو۔ فوٹو : فائل

شلاہور:  امریکا میں ’ مس پاکستان ورلڈ ‘ کا ٹائٹل جیتنے والی عاتکہ فیروز نے کہا ہے کہ پاکستان سے اپنا کیرئیر شروع کرنا چاہتی ہوں۔

’’ایکسپریس‘‘سے بات کرتے ہوئے عاتکہ فیروز نے کہا کہ ایکٹنگ کے ساتھ ساتھ رقص کی بھی تربیت حاصل کررہی ہوں لیکن جہاں تک بات فلم اور ٹی وی میں کام کرنے کی ہے تومجھے امریکا میں کچھ پروجیکٹس آفرہوئے ہیں مگرفی الحال کوئی بھی سائن نہیں کیا۔ میں پاکستان سے اپنا کیرئیر شروع کرنا چاہتی ہوں اورجب بھی مجھے کوئی اچھا پروجیکٹ ملے گا میں ضرور کام کروںگی۔

عاتکہ فیروزنے کہا کہ پاکستان فلم انڈسٹری کا نیا دورشروع ہوچکا ہے۔ پڑھے لکھے نوجوانوں نے فلم انڈسٹری کی باگ دوڑ سنبھال لی اوراب جہاں فنانسرز یہاں سرمایہ کاری کرنے کے لیے آگے آرہے ہیں، وہیں کارپوریٹ سیکٹرکی دلچسپی بھی اس شعبے میں بڑھنے لگی ہے۔

ماڈل نے کہا کہ پاکستان فلم انڈسٹری کی سپورٹ کے لیے جہاں نوجوانوں کو کام کا موقع فراہم کیا جارہا ہے، اگراسی طرح امریکا، کینیڈا ، برطانیہ اوریورپ سمیت دیگرممالک میں بسنے والے باصلاحیت فنکاروں کویہاں کام کرنے کا مناسب موقع فراہم کیا جائے تواس کے نتائج اچھے ہی ہوں گے، ویسے بھی فن اورفنکارکی کوئی سرحد نہیں ہوتی۔ جس طرح پاکستانی فلموں میں کچھ بالی ووڈ اسٹارز کوکاسٹ کیا گیا ہے یا بالی ووڈ میں پاکستانی فنکاروں کوسائن کیا جا رہا ہے تاہم اگراسی طرح پاکستان کے نوجوان فلم میکرز بیرون ملک سے ٹیلنٹڈ لوگوں کواپنی فلموں میں کام کا موقع فراہم کریں توایک طرف انٹرنیشنل مارکیٹ تک رسائی ہوگی اوردوسری جانب فلموں کا معیاربھی بہترہوگا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔