6 قیمتی باز خلیجی ممالک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

اسٹاف رپورٹر  بدھ 22 نومبر 2017
تحویل میں لیے گئے باز قدرتی ماحول کھیر تھر نیشنل پارک میں آزاد کیے جائیں گے، ممتاز سومرو ۔فوٹو: ایکسپریس

تحویل میں لیے گئے باز قدرتی ماحول کھیر تھر نیشنل پارک میں آزاد کیے جائیں گے، ممتاز سومرو ۔فوٹو: ایکسپریس

 کراچی:  محکمہ تحفظ جنگلی حیات  سندھ نے ڈیفنس میں چھاپہ مار کر نایاب نسل کے 6 قیمتی باز خلیجی ممالک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔

محکمہ تحفظ جنگلی حیات سندھ کی ٹیم نے ڈیفنس کے علاقے خیابان بدر میں چھاپہ مار ا کارروائی کے دوران گھر میں رکھے گئے نایاب نسل کے 6 باز قبضے میں لے لیے گئے تحویل میں لیے گئے 6 نایاب نسل کے بازوں کی قیمت لاکھوں روپے میں بتائی جارہی ہے۔

محکمہ تحفظ جنگلی حیات سندھ کی چھاپہ مار ٹیم کے سربراہ ممتاز سومرو کے مطابق گھر کے اندر سے قبضے میں لیے گئے قیمتی باز سرد مقامات سے نقل مکانی کرنے والے ہیں جن کو پنجاب سے کراچی اسمگل کیا گیا تھا جب کہ کراچی کے بعد انھیں ہوائی یا سمندری راستے سے خلیجی ممالک اسمگل کیا جاناتھا۔

ممتاز سومروکے مطابق کارروائی کے دوران مرید عباس کو حراست میں لیاگیا جس پر 50ہزار روپے جرمانہ عاید کیا گیا ہے جبکہ تحویل میں لیے گئے نادرونایاب نسل کے باز قدرتی ماحول کھیر تھر نیشنل پارک میں آزاد کیے جائیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔