نیول چیف کا پاک بھارت سرحد پرکریکس ایریا کا پہلا دورہ

اسٹاف رپورٹر  بدھ 22 نومبر 2017
بحری سرحدوں کا دفاع اولین ترجیح ہے، ایڈمرل ظفر محمود، افسروں و جوانوں سے ملاقات۔ فوٹو : آن لائن

بحری سرحدوں کا دفاع اولین ترجیح ہے، ایڈمرل ظفر محمود، افسروں و جوانوں سے ملاقات۔ فوٹو : آن لائن

 کراچی: چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے پاک بھارت سرحدکے قریب کریکس ایریا کا پہلا دورہ کیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے پاک بھارت سرحدکے قریب کریکس ایریا کا پہلا دورہ کیا جب کہ کریک بٹالین ہیڈکوارٹر اور سرکریک سے ملحقہ اگلے مورچوں کا بھی دورہ کیا، اس دورے کے دوران کمانڈر کوسٹ ریئر ایڈمرل معظم الیاس بھی چیف آف نیول اسٹاف کے ہمراہ تھے، نیول چیف نے اگلے مورچوں پر تعینات افسروں اور جوانوں سے ملاقات کی اور ان کی پیشہ ورانہ مہارت اور جذبے کو سراہا۔ امیر البحر نے مشکل موسمی حالات اور دشوار گزار علاقے میں ڈیوٹی انجام دینے والے جوانوں کے حوصلے اور عزم کی تعریف کی۔

اس موقع پر چیف آف نیول اسٹاف کا کہنا تھا کہ پاک میرینز کی پیشہ ورانہ مہارت اور جنگی تیاری لائق تحسین ہے، افسران اور جوانوں کیلیے بلند اخلاقی اقدار، فٹنس اور تربیت کے معیار پر خصوصی توجہ دینا انتہائی ضروری ہے، ان کا مزید کہنا تھا کہ بحری سرحدوں کا دفاع اور میری ٹائم مفادات کا تحفظ پاک بحریہ کی اولین ترجیح ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔