77فیصد پاکستانیوں نے لاہورمیٹروبس کو بہترین منصوبہ قراردے دیا، گیلپ سروے

ویب ڈیسک  ہفتہ 9 مارچ 2013
72 فیصد افراد میٹروبس کےبارےمیں جانتےہیں جبکہ 28 فیصدعوام نے اس کے بارے میں لاعلمی کااظہارکیا،گیلپ سروے فوٹو ظہور الحق

72 فیصد افراد میٹروبس کےبارےمیں جانتےہیں جبکہ 28 فیصدعوام نے اس کے بارے میں لاعلمی کااظہارکیا،گیلپ سروے فوٹو ظہور الحق

لاہور: گیلپ سروے کےمطابق 72 فیصد افراد نے کہا کہ انہوں نے میٹروبس منصوبے کے بارے میں پڑھا اورسنا جب کہ 77 فیصد نے اسے اچھی شروعات قراردیا۔ 

گیلپ سروے کےتحت ملک بھرمیں مردوخواتین سے پنجاب حکومت کے میٹروبس منصوبے  کے بارے میں پوچھا گیا تو 72 فیصد میٹروبس کے بارے میں جانتے ہیں جبکہ 28 فیصدعوام نے اس کے بارے میں لاعلمی کااظہارکیا۔

میٹروبس کےمتعلق جاننےوالوں سےمزیدپوچھا گیا کہ کیا میٹروبس چلانا پیسےکا ضیاع  ہے  تو 77 فیصد نے اسے بہترین منصوبہ قراردیا جبکہ 18 فیصدکی رائے اس کےبرعکس تھی تاہم 5 فیصدافرادایسےتھے جنہوں نےکوئی جواب ہی  نہیں دیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔