- میری پرفارمنس اچھی نہیں کیویز کیخلاف سرفراز کو کھلائیں، رضوان نے نئی مثال قائم کردی
- استعفوں کی منظوری معطل؛ 43 پی ٹی آئی ارکان کو پارلیمنٹ پہنچنے کی ہدایت
- وٹامن ڈی ذیابیطس سے پہلی کیفیت کو مکمل مرض سے روک سکتی ہے
- دنیا کے سب سے بڑے ’کیک لباس‘ کی ویڈیو وائرل
- زمین کی طرح دن اور رات رکھنے والا سیارہ دریافت
- کوٹری میں پشاور سے کراچی جانے والی علامہ اقبال ایکسپریس بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی
- قصور میں پولیس کا ذخیرہ اندوزوں کے خلاف گرینڈ آپریشن، 33 کروڑ کا تیل برآمد
- وزیراعلیٰ بلوچستان نے صوبے میں دہشت گردی کا ملبہ میڈیا کے سر ڈال دیا
- نئی دہلی؛ مسلمانوں کی بے دخلی مہم کیخلاف احتجاج؛ محبوبہ مفتی گرفتار
- وفاق کا الیکشن کمیشن کو عام انتخابات کیلئے اضافی گرانٹ دینے سے انکار
- پنجاب میں پیٹرول ذخیرہ کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا حکم
- کراچی میں کمسن بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم مانسہرہ سے گرفتار
- سال کے پہلے ماہ میں 7 ہزار سے زائد اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں رپورٹ
- کراچی میں دو علیحدہ علاقوں سے انسانی دھڑ اور بازو برآمد
- جی ایچ کیو نے انتخابات کیلیے فوج، رینجرز اور ایف سی دینے سے معذرت کرلی
- تحریک انصاف نے اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی راجا ریاض کیلیے خطرے کی گھنٹی بجادی
- مبینہ بیٹی کو ظاہر نہ کرنے پر عمران خان کے خلاف نئی درخواست دائر
- صوبے میں امن و امان کی صورت حال کیوجہ سے الیکشن کا انعقاد مشکل ہے، چیف سیکریٹری پنجاب
- پاکستان اورآئی ایم ایف کے درمیان اضافی ریونیو پر اتفاق
- حمل کے شک پر والدین اور بھائیوں نے لڑکی کو قتل کرکے لاش کو تیزاب میں ڈال دیا
لاہور: توہین رسالت کا مبینہ الزام، مسیحی برادری کے 178 گھر جلادیئے گئے
نامعلوم افراد کے حملے میں ایس ایس پی آپریشنز سہیل سکھیرا سمیت کئی اہلکار زخمی ہوگئے۔ فوٹو : اے ایف پی
لاہور: بادامی باغ کے علاقے لوہا بازار میں مبینہ طور پر توہین رسالت پر مشتعل افراد نے مسیحی برادری 178 گھروں اور املاک کو نذر آتش کردیا۔
لاہور کے تھانہ بادامی باغ میں واقع لوہا مارکیٹ کی جوزف کالونی میں توہین رسالت کے مبینہ الزام پر سیکنڑوں مشتعل افراد نے علاقے کا گھیراؤ کرکے مسیحی برادری کے 178 مکانات، درجنوں رکشا و موٹرسائیکلیں اور دیگر املاک کو آگ لگادی۔ مشتعل ہجوم کو منتشر کرنے کے لئے کئے گئے اقدامات پر نامعلوم افراد نے پولیس پر بھی حملہ کیا جس کے نتیجے میں ایس ایس پی آپریشنز سہیل سکھیرا سمیت کئی اہلکار زخمی ہوگئے، جس کے بعد پولیس کی جانب سے مشتعل افراد کو روکنے کے لئے کسی بھی قسم کی کارروائی سے گریز کیا گیا۔
پولیس نے توہین رسالت کے مبینہ الزام پرجوزف کالونی کے مکین ساون مسیح کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی مشتعل افراد نے مسیحی برادری کے گھروں کو آگ لگانے کی کوشش کی تھی جس کے بعد علاقے میں رہائش پزیر مسیحی اپنے گھر بار چھوڑ کر نامعلوم مقامات پر منتقل ہوگئے تھے۔
ایکسپریس نیوزسے بات کرتے ہوئے وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ نے بادامی باغ واقعے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے متاثرین کے نقصانات کے ازالے اور جلاؤ گھیراؤ میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی یقین دہانی کرائی۔ ان کا کہنا تھا کہ بادامی باغ واقعے کی جس قدرر مذمت کی جائے کم ہے، اس سلسلے میں صاف اورشفاف تحقیقات کرکے ملوث عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا ۔
پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف راجا ریاض نے ایکسپریس نیوز سے بات کرتے ہوئے بادامی باغ میں پیش آنے والے واقعے کو پنجاب حکومت اور پولیس کی مکمل ناکامی قرار دیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ جلاؤ گھیراؤ کے کسی بھی واقعے سے قبل پولیس کی اسپیشل برانچ کو اطلاع ہوتی ہے لیکن بادامی باغ میں 100 سے زائد گھروں کو نذر آتش ہونے سے بچانے کے لئے کوئی کارروائی ہی نہیں کی گئی جو کہ پنجاب حکومت کی مجرمانہ غفلت اور ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔