بھارت میں خاتون نے آشنا کے چکر میں شوہر کے ٹکڑے ٹکڑے کردیے

ویب ڈیسک  بدھ 22 نومبر 2017
خاتون نے شوہر کے ٹکڑے ٹکڑے کرنے کے بعد اعضا کپڑوں کے بیگ میں بھردیے، پولیس۔ فوٹو : فائل

خاتون نے شوہر کے ٹکڑے ٹکڑے کرنے کے بعد اعضا کپڑوں کے بیگ میں بھردیے، پولیس۔ فوٹو : فائل

ہریانہ: بھارت میں خاتون نے آشنا کے چکر میں شوہر کے ٹکڑے ٹکڑے کرکے اعضا کپڑوں کے بیگ میں بھر دیے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست ہریانہ میں عدالت نے خاتون کو شوہر کا انتہائی بے دردی سے قتل کرنے کے جرم میں 30 سال قید کی سزا سنادی، پولیس کا کہنا ہے خاتون نے گزشتہ سال اپریل میں شوہر کو قتل کیا اور پھر لاش کے ٹکڑ ے کرکے اسے کپڑوں کے بیگ میں بھر دیا۔ پولیس کے مطابق خاتون کسی اور شخص کو پسند کرتی تھی اور اس سے شادی کرنے کے لیے  شوہر سے چھٹکارا چاہتی تھی۔

واقعے کا علم  اس وقت ہوا جب خاتون کے شوہر کی بہن اور بھائی گھر آئے اور بھائی کا پوچھا لیکن خاتون نے کوئی خاطرخواہ جواب نہ دیا جب کہ بہن نے دوسرے کمرے سے بدبو آنے پر کمرے میں پڑا بیگ جیسے ہی کھولا تو اس میں اس کے بھائی کی سر کٹی لاش موجود تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔