ہاتھ پاؤں سے محروم لڑکی ویٹ لفٹر بن گئی

ویب ڈیسک  جمعرات 23 نومبر 2017
لنڈسے رگبی کھیلنے کے ساتھ ساتھ تیراکی میں بھی مہارت رکھتی ہیں،فوٹو:انسٹاگرام

لنڈسے رگبی کھیلنے کے ساتھ ساتھ تیراکی میں بھی مہارت رکھتی ہیں،فوٹو:انسٹاگرام

ٹورنٹو: کینیڈا میں ہاتھ پاؤں سے پیدائشی طور پر محروم لڑکی لنڈسے ہلٹن ویٹ لفٹنگ سمیت کئی کھیلوں میں مہارت حاصل کرکے عزم و ہمت کی نئی مثال بن گئی ہے۔

کینیڈین خاتون لنڈسے ہلٹن نے اپنی معذوری کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے زندگی کو پرُلطف بنانے کے ساتھ ساتھ  خود سے زیادہ وزن اٹھانے کی  صلاحیت پیدا کرلی ہے،عزم و ہمت کی یہ جیتی جاگتی تصویر جسمانی اعضاء سے محروم لوگوں کے لیے ایک مثال ہے۔

یہ بھی پڑھیں: خاتون کے چار پیر؟ لوگ تصویر دیکھ کر چکرا گئے

لنڈسے چھوٹے قد اور ہاتھ پیر نا ہونے کے باوجود بھرپور زندگی گزار رہی ہیں، معذوری کی وجہ سے ان کی زندگی محدود نہیں ہے بلکہ وہ ہرمیدان میں عام لوگوں سے بڑھ کرحصہ لیتی ہیں۔ لنڈسے نے اپنی زندگی کو مرجھائے ہوئے پھولوں کے بجائے تروتازہ اور خوش رنگ  بنایا ہے وہ نا صرف رگبی کی کھلاڑی ہیں بلکہ تیراکی کرنا بھی جانتی ہیں، اس کے ساتھ ساتھ جسمانی ورزش کا کٹھن اور مشکل مشغلہ بھی ان کی وجہِ شہرت ہے۔ لنڈسے اپنے آپ کو فٹ رکھنے کے لیے کسی جتن سے نہیں گھبراتیں اور روزانہ جمناسٹک کی سرگرمیوں سے اپنے آپ کو پرفیکٹ ثابت کرنے کی کامیاب کوششیں کرتی ہیں۔

اسے بھی پڑھیں: سعودی نوجوان نے 550 کلو وزن کم کرلیا

متاثر کن شخصیت کی حامل کینیڈین خاتون کی شہرت کا اندازہ اس بات سے لگاسکتے ہیں کہ ہزاروں کی تعداد میں سوشل میڈیا فینزان کی غیر معمولی ویڈیوز دیکھتے اور شیئرکرتے ہیں۔ لنڈسے کی شخصیت بلند ہمت و حوصلے اور جواں جذبوں کی عکاس ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔