فلم ’’ٹائی ٹینک‘‘ کا حذف شدہ سین 20 سال بعد ریلیز

ویب ڈیسک  جمعرات 23 نومبر 2017
ریلیز کیا گیا ویڈیوکلپ اصلی فلم کا حصہ ہے،فوٹو:فائل

ریلیز کیا گیا ویڈیوکلپ اصلی فلم کا حصہ ہے،فوٹو:فائل

نیویارک: تاریخ کی کامیاب ترین ہالی ووڈ فلم ’ٹائی ٹینک‘ کا ایڈیٹنگ کے دوران حذف کیا گیا ایک سین 20 سال بعد منظر عام پر آگیا۔

ہالی ووڈ جیمز کیمرون کی 1997میں بننے والی شہرہ آفاق فلم  ’ٹائی ٹینک‘ کا اس وقت فلم سے نکالا گیا ویڈیو کلِپ حال ہی میں ریلیز کیا گیا ہے۔ اپنی ریلیز سےدنیا بھر میں اب تک 2ارب ڈالرز سے زائد بزنس کرنے والی فلم کے اختتامی لمحات کے مناظر کو دو دہائیوں کے بعد پیش کیا گیا ہے جس میں زندہ بچ جانے والی ہیئروئن ’روز‘ حادثے سے بچ جانے کے بعد شدید تکلیف اور صدمے میں دکھائی دیتی ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں: ٹائی ٹینک کے مسافر کا آخری خط 

ایک منٹ اور 20 سیکنڈ پر مشتمل اس کلپ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ  ہیرو کی موت کے بعد جب امدادی کارکنوں نے ہیروئن کو یخ بستہ پانی سے نکالا تو وہ افسردگی کے عالم میں تھی اور صدمے کے باعث اس پرسکتہ طاری تھا۔ اس دوران جب روز کی والدہ نے سردی کی شدت کو کم کرنے کے لیے گرما گرم مشروب پیش کیا تاہم صدمے سے چوُر اداکارہ اس کی جانب نہیں دیکھتی تو وہ کپ زبردستی اسے تھمادیا جاتا ہے۔

یہ شارٹ کلپ اصلی فلم کے مناظر کا حصہ  ہے جس میں کوئی ڈائیلاگ نہیں لیکن غمگین موقع کی مناسبت سے لائٹ میوزک  ضرور ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔