- تاجروں کی وزیراعظم کو عمران خان سے بات چیت کرنے کی تجویز
- سندھ میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات مئی میں ہونگے، موبائل فون لانے پر ضبط کرنے کا فیصلہ
- امریکی یونیورسٹیز میں اسرائیل کیخلاف ہزاروں طلبہ کا مظاہرہ، درجنوں گرفتار
- نکاح نامے میں ابہام یا شک کا فائدہ بیوی کو دیا جائےگا، سپریم کورٹ
- نند کو تحفہ دینے کا سوچنے پر ناراض بیوی نے شوہر کو قتل کردیا
- نیب کا قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں غیر قانونی بھرتیوں کا نوٹس
- رضوان کی انجری سے متعلق بڑی خبر سامنے آگئی
- بولتے حروف
- بغیر اجازت دوسری شادی؛ تین ماہ قید کی سزا معطل کرنے کا حکم
- شیر افضل کے بجائے حامد رضا چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نامزد
- بیوی سے پریشان ہو کر خودکشی کا ڈرامہ کرنے والا شوہر زیر حراست
- 'امن کی سرحد' کو 'خوشحالی کی سرحد' میں تبدیل کریں گے، پاک ایران مشترکہ اعلامیہ
- وزیراعظم کا کراچی کے لیے 150 بسیں دینے کا اعلان
- آئی سی سی رینکنگ؛ بابراعظم کو دھچکا، شاہین کی 3 درجہ ترقی
- عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ
- سویلین کا ٹرائل؛ لارجر بینچ کیلیے معاملہ پھر پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کو بھیج دیا گیا
- رائیونڈ؛ سفاک ملزمان کا تین سالہ بچے پر بہیمانہ تشدد، چھری کے وار سے شدید زخمی
- پنجاب؛ بےگھر لوگوں کی ہاؤسنگ اسکیم کیلیے سرکاری زمین کی نشاندہی کرلی گئی
- انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے پی ایچ ایف کے دونوں دھڑوں سے رابطہ کرلیا
- بلوچ لاپتا افراد کیس؛ معلوم ہوا وزیراعظم کے بیان کی کوئی حیثیت نہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ
حکومت نے 50 کروڑ ڈالر کا ایک اور غیر ملکی قرضہ لے لیا
اسلام آباد: حکومت پاکستان نے سرکاری زرمبادلہ کے ذخائر کو خطرناک حد سے نیچے آنے سے روکنے کے لیے ایک اور غیرملکی کمرشل قرضہ لے لیا، 50 کروڑ ڈالر کا قرض انڈسٹریل اینڈ کمرشل بینک آف چائنا سے لیا گیا ہے۔
وزارت خزانہ کے ذرائع نے بتایا کہ اس تازہ قرضے کے بعد رواں سال کے پہلے 4 ماہ کے اندر لیے گئے غیرملکی کمرشل قرضوں کی مالیت 1ارب ڈالر کی حد عبور کرچکی ہے۔ وزارت خزانہ نے پارلیمنٹ کو رواں سال جون میں آگاہ کیا تھا کہ مالی سال 2017-18 کے دوران 1 ارب ڈالر کے کمرشل قرضے لیے جائیں گے تاہم حکومت نے یہ حد ابھی سے عبور کرلی ہے جبکہ مالی سال کو ختم ہونے میں ابھی 8 ماہ باقی ہیں۔ اب تک سٹی بینک سے 26 کروڑ 70لاکھ اور 25 کروڑ 50لاکھ ڈالر کے کریڈٹ سوئس سے حاصل کیے جاچکے ہیں۔
پاکستان نے کریڈٹ سوئس کی سربراہی میں قائم کنسورشیم سے بھی 45 کروڑ ڈالر کے مختصر مدتی غیرملکی کمرشل قرض کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں تاکہ زرمبادلہ ذخائر کو بڑھایا جاسکے اور کریڈٹ سوئس سے لیا گیا پچھلا قرضہ ادا کیا جا سکے، سٹی بینک اور آئی سی بی سی ان آدھے درجن بینکوں میں سے ہیں جن سے پاکستان نے سکوک اور یورو بانڈ جاری کرنے کے لیے بطور لیڈ منیجرز رابطہ کیا ہے، مذکورہ سکوک اور یورو بانڈ کے لیے روڈ شوز بدھ کو شروع ہوگئے، ان بانڈز سے زرمبادلہ ذخائر کو مستحکم کرنے کے لیے 2سے 3ارب ڈالر حاصل کیے جائیں گے۔
آئی سی بی سی نے گزشتہ سال بھی 30 کروڑ ڈالر کا کمرشل قرضہ دیا تھا، یہ قرضے غیرملکی زرمبادلہ کے ذخائر کو کم ہونے سے روکنے کے لیے حاصل کیے گئے ہیں جو فی الوقت 13.67 ارب ڈالر ہیں، وزارت خزانہ ذخائر کو ڈھائی ماہ کے درآمدی بل سے نیچے آنے سے روکنے کے لیے سخت کوششیں کر رہی ہے، بے لگام درآمدی بل کی وجہ سے رواں سال جولائی سے اب تک غیرملکی زرمبادلہ کے ذخائر 2.5ارب ڈالر کم ہوچکے ہیں، گزشتہ 4ماہ میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 122 فیصد کے اضافے سے 5ارب ڈالر سے بھی زیادہ ہوچکا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔