ٹرمپ نے باسکٹ بال پلیئرکے والدکو’ناشکرا احمق‘کہہ دیا

اسپورٹس ڈیسک  جمعرات 23 نومبر 2017
ٹرمپ نے پلیئرکے والدکو’ناشکرا احمق‘کہہ دیا
 فوٹو:فائل

ٹرمپ نے پلیئرکے والدکو’ناشکرا احمق‘کہہ دیا فوٹو:فائل

 واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین میں چوری کرنے والے باسکٹ بال پلیئر کے والد کو ’ناشکرا احمق‘ قرار دے دیا۔

کیلی فورنیا لاس اینجلس یونیورسٹی کی باسکٹ بال کی ٹیم نے چین کا دورہ کیا تھا جہاں پر تین کھلاڑی وہاں پر مختلف اسٹورز سے چوری کرتے ہوئے پکڑے گئے تھے، امریکی صدر نے چین کے دورے میں تینوں کو رہا کروایا تھا۔

ان میں سے ایک پلیئر لاوار بال کے والد لی انجیلو بال نے اس معاملے میں صدر کا کردار تسلیم کرنے سے انکار کردیا تھا، جس پر ٹرمپ نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ’چین میں چوری کی بہت ہی سخت سزا ہے، تمھیں میرا احسان مند ہونا چاہیے مگر تم ایک ناشکرے احمق ہو‘۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔