آرمی چیف نے خوشحال بلوچستان منصوبے کا آغاز کردیا، آئی ایس پی آر

ویب ڈیسک  جمعرات 23 نومبر 2017
منصوبے کا مقصد سماجی و اقتصادی ترقی اور امن وامان کا قیام ہے، آئی ایس پی آر۔ فوٹو : فائل

منصوبے کا مقصد سماجی و اقتصادی ترقی اور امن وامان کا قیام ہے، آئی ایس پی آر۔ فوٹو : فائل

 راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے خوشحال بلوچستان منصوبے کا آغاز کردیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کوئٹہ کے دورہ پر پہنچے جہاں آرمی چیف کی زیرصدارت سدرن کمانڈ ہیڈ کواٹرز میں اجلاس جاری ہے۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے  خوشحال بلوچستان منصوبے کا آغاز کردیا ہے جس کا مقصد سماجی و اقتصادی ترقی اور امن وامان کا قیام ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔