بھارت میں انتہا پسند ہندوؤں نے 3 علما کو چلتی ٹرین سے باہر پھینک دیا

ویب ڈیسک  جمعرات 23 نومبر 2017
پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا،فوٹو:فائل

پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا،فوٹو:فائل

آگرہ: بھارت میں ہندو انتہا پسندوں نے 3 علمائے کرام کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد چلتی ٹرین سے باہر پھینک دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گلزار، ابو بکر اور اسرار نامی 3 علمائے کرام بذریعہ ٹرین نئی دہلی سے بھارتی ریاست اتر پردیش میں اپنے آبائی علاقے باغ پت جارہے تھے۔ ٹرین میں ان ہی کے ساتھ سوار ہندو انتہا پسندوں نے انہیں تشدد کا نشانہ بنایا اور پھر چلتی ٹرین سے باہر پھینک دیا۔ تینوں افراد نے احمدیہ پولیس اسٹیشن پر واقعے کا مقدمہ درج کرادیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: بھارت میں مسلمان خاتون کا برقعہ اتروا دیا گیا

ایس پی  جے پرکاش سنگھ کا کہنا ہے کہ درخواست کی روشنی میں 6 نامعلوم افراد کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 147 ، 323 اور 352 کے تحت  مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور یہ مقدمہ ریلوے پولیس کو منتقل کیا جارہا ہے۔ واقعے میں ملوث افراد کو جلد ہی گرفتار کرلیا جائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔