گلوبل کموڈیٹی مارکیٹس میں گزشتہ ہفتے ملاجلا رجحان

اے ایف پی  اتوار 10 مارچ 2013
لیڈ وزنک کے دام میں کمی، کافی، سفید و خام چینی کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔    فوٹو : ایکسپریس

لیڈ وزنک کے دام میں کمی، کافی، سفید و خام چینی کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ فوٹو : ایکسپریس

لندن: گلوبل کموڈیٹی مارکیٹس میں گزشتہ ہفتے ملاجلا رجحان رہا تاہم امریکی ڈالر کی قدر میں اضافے، امریکی ذخائر بڑھنے اور واشنگٹن میں بجٹ سے متعلق تعطل کے باعث برینٹ خام تیل کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔

لندن کی انٹرکانٹینینٹل ایکسچینج میں برینٹ نارتھ خام تیل کی قیمت ایک ہفتے میں 110.35 ڈالر سے کم ہو کر 110.03 ڈالر فی بیرل ہوگئی جبکہ نیویارک مرکنٹائل ایکسچینج میں لائٹ سوئٹ کروڈ کی قیمت 90.60 ڈالر سے بڑھ کر 91.21ڈالر فی بیرل ہوگئی، گزشتہ ہفتے سونے کی قیمتوں میں بھی کم آئی تاہم دیگر قیمتی دھاتوں کے نرخ میں اضافہ ہوا، لندن بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمت ایک ہفتے میں1582.25 ڈالر سے کم ہو کر 1581.75 ڈالر فی اونس ہو گئی تاہم چاندی کے نرخ 28.01 سے بڑھ کر 28.78 ڈالر فی اونس ہوگئے۔

1

پلاٹینم اور پلاڈیم کی قیمتوں میں بالترتیب 9 اور48 ڈالر فی اونس اضافہ ہوا، بنیادی دھاتوں میں سے بیشتر کی قیمتیں گزشتہ ہفتے کم ہو گئیں، تانبے کی قیمت 19 اور ایلومنیم کی 3 ڈالرفی ٹن بڑھی جبکہ لیڈ اور زنک کی قیمتیں 45، 45 ڈالر فی ٹن کم ہوگئیں جبکہ قلعی بھی 69 ڈالر فی ٹن مہنگا ہوگیا، اس کے علاوہ کافی کی قیمت میں اضافہ ہوا، سفید چینی کی قیمت بھی ایک ہفتے میں 520.40 ڈالر سے بڑھ کر 537.10 ڈالر فی ٹن اور خام چینی کی 18.34 سینٹ سے بڑھ کر 18.82 سینٹ بھی پاؤنڈ ہوگئی اور ربرکی قیمتیں برقرار رہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔