کالعدم تنظیموں کو دھماکا خیز مواد سپلائی کرنیوالے 2 ملزمان گرفتار

اسٹاف رپورٹر  اتوار 10 مارچ 2013
ملزمان کے قبضے سے 2 دستی بم ، 2 رپیٹرز، ایک کلاشنکوف،5 پستول اور منشیات بھی برآمد ہوئی، سی آئی ڈی پولیس۔    فوٹو: اے ایف پی/فائل

ملزمان کے قبضے سے 2 دستی بم ، 2 رپیٹرز، ایک کلاشنکوف،5 پستول اور منشیات بھی برآمد ہوئی، سی آئی ڈی پولیس۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل

کراچی:  سی آئی ڈی پولیس نے ماڑی پور میں چھاپہ کر کا لعدم تنظیموں کو دھماکا خیز مواد اور اسلحہ سپلائی کرنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کر کے دستی بم اور اسلحہ برآمد کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق سی آئی ڈی پولیس نے خفیہ اطلاع پر ماڑی پور میں چھا پہ مارکر 2 ملزمان امین بلوچ اور جمیل کو گرفتار کرلیا جبکہ گرفتار ملزمان کے قبضے سے 2 دستی بم ، 2 رپیٹرز،ایک کلاشنکوف ، 5 پستول اور 5 کلو گرام چرس برآمد کر لی ہے۔

ایس ایس پی سی آئی ڈی فیاض خان کے مطابق گرفتار ملزمان کراچی میں کالعدم تنظیموں کو دھماکہ خیز مواد اور اسلحہ سپلائی کرنے میں ملوث ہیں اور گرفتار ملزمان کے خلاف مختلف تھانوں میں متعدد مقدمات درج ہیں ، انھوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔