آصف زرداری اور بلاول کو جواب دیا تو سیاسی برادری کا نقصان ہو گا، خواجہ آصف

ویب ڈیسک  جمعـء 24 نومبر 2017
زرداری صاحب اور ان کے فرزند ارجمند نواز شریف کو طعنے نہ دیں، خواجہ آصف۔ فوٹو : فائل

زرداری صاحب اور ان کے فرزند ارجمند نواز شریف کو طعنے نہ دیں، خواجہ آصف۔ فوٹو : فائل

لاہور: وزیر خارجہ خواجہ آصف نے آصف زرداری اور بلاول کے بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے جواب دیا تو سیاسی برادری کا نقصان ہو گا۔ 

پیپلزپارٹی کے رہنماؤں کی نواز شریف پر تنقید کے ردعمل میں خواجہ آصف نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ زرداری صاحب اور ان کے فرزند ارجمند نواز شریف کو طعنے نہ دیں اور مہربانی کریں ہمیں خاموش رہنے دیں کیوں کہ اگر ہم نے جواب دیا تو سیاسی برادری کا نقصان ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا ظرف بھی اجازت نہیں دیتا۔

وفاقی وزیر نے آصف زرداری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ زرداری صاحب محترم دانشمند ہیں اشارہ سمجھتے ہیں، اللہ خوش رکھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔