ہماری سرزمین پر ہونے والے حملوں کے باوجود ہمارے عزم بلند ہیں، آرمی چیف

ویب ڈیسک  جمعـء 24 نومبر 2017
آرمی چیف  نے پشاور حملے میں شہید ایڈیشنل آئی جی اشرف نور کو سلام پیش کیا، آئی ایس پی آر  . فوٹو: فائل

آرمی چیف نے پشاور حملے میں شہید ایڈیشنل آئی جی اشرف نور کو سلام پیش کیا، آئی ایس پی آر . فوٹو: فائل

 راولپنڈی: آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ ہماری سرزمین پر ہونے والے حملوں کے باوجود ہمارے عزم بلند ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپر ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے بتایا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پشاور میں ہونے والے خود کش حملے میں شہید ہونے والے ایڈیشنل آئی جی اشرف نور کو سلام پیش کرتے ہوئے ان کی شہادت کو خراج تحسین پیش کیا ۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ ہماری سرزمین پر ہونے والے حملوں کے باوجود ہمارے عزم بلند ہیں۔

اس سے قبل پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاکستان میں ترکی کے سبکدوش ہونے والے سفیر صادق بابر نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی اور علاقائی سلامتی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ پاکستان اور ترکی کے بہترین برادرانہ تعلقات کے مزید فروغ پر اتفاق کیا گیا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔