سبزی منڈی میں آتشزدگی کی تحقیقات کی جائے،اسد اللہ بھٹو

اسٹاف رپورٹر  اتوار 10 مارچ 2013
فوٹو : ایکسپریس / فائل

فوٹو : ایکسپریس / فائل

کراچی: جماعت اسلامی سندھ کے نائب امیر اسد اللہ بھٹوکی قیادت میں جماعت اسلامی کے نمائندہ وفد نے نئی سبزی منڈی کا دورہ کیا اورآتشزدگی کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات کا جائزہ لیا۔

متاثرہ دکانداروں اور تاجروں سے ملاقاتیں کیں ،بعد ازاں سبزی منڈی کے متاثرین کی جانب سے منعقدہ احتجاجی جلسے سے خطاب بھی کیا،وفد میں جماعت اسلامی کراچی کے امیرمحمد حسین محنتی، نائب امیر نصراللہ خان شجیع،سابق رکن صوبائی اسمبلی یونس بارائی اور دیگر بھی موجود تھے ۔

جماعت اسلامی کے رہنمائوں نے واقعے پر اپنے گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے متاثرین سے اپنی دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ واقعے کی فوری تحقیقات کی جائے اورمتاثرین کو معاوضہ ادا کیا جائے ، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اسد اللہ بھٹو نے کہا کہ حکمرانوں کی نااہلی اورناکامی کی وجہ سے عوام اور تاجروں کا جینا محال ہوگیا ہے، کاروباری اور تجارتی علاقوںمیں آتشزدگی کے واقعے معمول بن گئے ہیں ۔

شہر میں فائر بریگیڈ کے عملے کی موجودگی میں آگ پر قابو نہ پانا لمحہ فکریہ ہے، انھوں نے مطالبہ کیا کہ واقع کی فوری تحقیقات کی جائے اور متاثرین کو فی الفور معاوضہ ادا کیا جائے ، محمد حسین محنتی نے کہا کہ شہر میں جب بھی آتشزدگی کا کوئی واقعہ رونما ہوا ہے اس پر قابو پانے کیلیے اقدامات نہیں کیے گئے جس کے

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔