ایف سی بلوچستان نے کالعدم تنظیم کے 2 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا

ویب ڈیسک  جمعـء 24 نومبر 2017
 آپریشن انٹیلی جنس بنیاد پر کیا گیا، ترجمان پاک فوج . فوٹو : فائل

آپریشن انٹیلی جنس بنیاد پر کیا گیا، ترجمان پاک فوج . فوٹو : فائل

 راولپنڈی: ایف سی بلوچستان نے ڈیرہ بگٹی سمیت دیگر علاقوں میں آپریشن کرکے کالعدم تنظیم کے 2 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملک بھر میں ’’آپریشن رد الفساد‘‘ کامیابی سے جاری ہے جس کے تحت فرنٹیئر کانسٹیبلری بلوچستان نے ڈیرہ بگٹی، اوچ، گلستان اور ڈیرہ مراد جمالی میں انٹیلی جنس بنیاد پر آپریشن کرکے کالعدم تنظیم کے 2 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :کوئٹہ میں ایف سی اور پولیس کا مشترکہ آپریشن

ترجمان پاک فوج کے مطابق آپریشن کے دوران دہشت گردوں سے 46 کلو گرام دھماکا خیز مواد، آئی ای ڈیز، دستی بم، گولہ بارود اور ڈیرہ مراد جمالی میں خود کش حملے کے لئے تیار کی گئی موٹر سائیکل برآمد کرلی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔