ڈاکٹر عبد القیوم سومرو حفیظ شیخ کی خالی کردہ نشست پر بلا مقابلہ سینیٹر منتخب

اے پی پی  اتوار 10 مارچ 2013
میں پیپلزپارٹی کی قیادت کے اعتماد پرپورااترنے کی بھرپورکوشش کروں گا۔ نومنتخب سینیٹرڈاکٹر عبدالقیوم سومرو فوٹو : اے ایف پی

میں پیپلزپارٹی کی قیادت کے اعتماد پرپورااترنے کی بھرپورکوشش کروں گا۔ نومنتخب سینیٹرڈاکٹر عبدالقیوم سومرو فوٹو : اے ایف پی

اسلام آ باد: پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹرعبدالقیوم سومرو بلامقابلہ سینیٹرمنتخب ہوگئے۔

وہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی خالی کی گئی ٹیکنوکریٹ کی نشست پرسینیٹربنے ہیں۔ الیکشن کمیشن دوروز کے اندر ان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیگا۔ پی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے نومنتخب سینیٹرڈاکٹر عبدالقیوم سومرو نے کہاکہ میں پیپلزپارٹی کی قیادت کے اعتماد پرپورااترنے کی بھرپورکوشش کروں گا۔ علاوہ ازیں صدرآصف علی زرداری نے انھیں سینیٹر بننے پر مبارک باد پیش کی ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔