پنجاب حکومت مسیحی برادری کو تحفظ دے، قائم علی شاہ

مانیٹرنگ ڈیسک  اتوار 10 مارچ 2013
مساجد اور دیگر مذہبی مقامات پر دہشت گرد حملے کرنیوالے انسان کہلانے کے لائق نہیں فوٹو: فائل

مساجد اور دیگر مذہبی مقامات پر دہشت گرد حملے کرنیوالے انسان کہلانے کے لائق نہیں فوٹو: فائل

اسلام آباد: وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے لاہور میں مسیحی برادری کے درجنوں گھروں کو نذر آتش کرنے کے واقعے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے متاثرین سے اپنی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے حکومت پنجاب سے مسیحی برادری کو تحفظ فراہم کرنے اور متاثرہ خاندانوں کو فوری طور پر معاوضہ فراہم کرنے اور اس واقعے میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

دریں اثنا وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ مساجد اور دیگر مذہبی مقامات پر دہشت گرد حملے کرنے والے انسان کہلانے کے لائق نہیں ان حملوں کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ انھوں نے دہشت گرد حملے میں شہید ہونے والے افراد کے ورثا سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔