چیف جسٹس کی معزولی کے 6 سال مکمل، ملک بھر میں وکلا کا احتجاج

خبر ایجنسیاں  اتوار 10 مارچ 2013
عدالتوں کا بائیکاٹ، بار رومز پر سیاہ پرچم، تقاریب میں چیف جسٹس سے اظہار یکجہتی کی قراردادیں فوٹو: فائل

عدالتوں کا بائیکاٹ، بار رومز پر سیاہ پرچم، تقاریب میں چیف جسٹس سے اظہار یکجہتی کی قراردادیں فوٹو: فائل

اسلام آباد:  چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی معزولی کے 6 سال مکمل ہونے پر ہفتے کو ملک بھر میں وکلا برادری نے یوم احتجاج منایا۔

سابق صدر پرویز مشرف کے اقدام کے خلاف ملک بھر میں وکلا نے عدالتوں کا بائیکاٹ کیا اور بار رومز پر سیاہ پرچم لہرائے۔ اس حوالے سے منعقدہ تقاریب میں چیف جسٹس سے اظہار یکجہتی کی قراردادیں بھی منظور کی گئیں۔

جبکہ بار کونسلز کے عہدے داروں نے کہا کہ اس دن کو منانے کا مقصد 9مارچ 2007کے سیاہ اقدام کی مذمت کرنا ہے تاکہ دوبارہ کوئی حکمراں عدلیہ پر شب خون نہ مارسکے۔ یاد رہے کہ9 مارچ 2007 کو سابق صدر پرویز مشرف نے چیف جسٹس آف پاکستان افتخار چوہدری کو غیر فعال کرکے ان کے خلاف ریفرنس سپریم جوڈیشل کونسل کو بھجوایا تھا۔ افتخار چوہدری نے پرویز مشرف کا فیصلہ ماننے سے انکار کردیا تھا اور سپریم جوڈیشل کونسل نے بھی چیف جسٹس کے خلاف عائد الزامات کو مسترد کر دیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔