پیپلزپارٹی الیکشن میں حیران کن کامیابی حاصل کریگی،گیلانی

اسٹاف رپورٹر  اتوار 10 مارچ 2013
 فوٹو: فائل

فوٹو: فائل

کراچی: پیپلزپارٹی کے سینئروائس چیئرمین یوسف رضاگیلانی نے کہاہے کہ پیپلزپارٹی آئندہ انتخابات میں پورے ملک میں امیدوارکھڑے کرے گی اور حیران کن کامیابی حاصل کرے گی۔

پارٹی کامنشور تیاری کے آخری مراحل میں ہے جلداس کااعلان کر دیا جائے گا، کراچی کے حالات کوٹھیک کرنے کے لیے سنجیدہ اقدامات کی ضرورت ہے۔ہفتے کوکراچی ایئرپورٹ پرمیڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی کی موجودہ حکومت نے پارٹی منشورکے مطابق عوام کی خدمت کی ہے۔

ملک میں جمہوریت کی مضبوطی کے لیے آئندہ انتخابات کابروقت انعقادضروری ہے،پیپلزپارٹی عوامی جماعت ہے،کسی کے آنے یا جانے سے پارٹی پرکوئی فرق نہیں پڑتاپارٹی کی اصل طاقت عوام ہے۔انھوں نے کہا کہ کراچی کامسئلہ گھمبیرہے،کراچی میں امن وامان کی صورتحال  بہتربنانے کے لیے تمام سیاسی قوتوں کو متحد ہو کر اپنا کردارادا کرناہوگا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔