کراچی: منگھوپیرمیں رینجرز کا ٹارگٹڈ آپریشن، 15 مشتبہ افراد گرفتار

ویب ڈیسک  اتوار 10 مارچ 2013
رینجرز نے منگھو پیرکے علاقے میں داخل ہوکر تمام داخلی اور خارجی راستوں کوشہریوں کی آمدورفت کے لئےبند کردیا تھا۔ فوٹو: فائل

رینجرز نے منگھو پیرکے علاقے میں داخل ہوکر تمام داخلی اور خارجی راستوں کوشہریوں کی آمدورفت کے لئےبند کردیا تھا۔ فوٹو: فائل

کراچی: رینجرزکا جرائم پیشہ افراد کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن، 15 مشتبہ افراد گرفتار، اسلحہ برآمد۔

رینجرزکے اہلکاروں نے آج صبح بکتربند گاڑیوں کےساتھ منگھو پیرکے علاقے میں داخل ہوکر تمام داخلی اور خارجی راستوں کوشہریوں کی آمدورفت کے لئےبند کردیا، اہلکاروں نے مختلف مقامات پرچھاپے مارکر15 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔

ترجمان رینجرزکا کہنا ہے کہ منگھو پیر میں خفیہ اطلاعات پر جرائم پيشہ افراد کےخلا ف آپریشن کیا جارہا ہے جس کی تفصیلات سے میڈیا کو آگاہ کردیا جائےگا، ترجمان نےمتعدد افراد کو حراست میں لئے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔