کراچی:منگھوپیرمیں فائرنگ سے2 افراد جاں بحق، پرتشدد واقعات میں ہلاکتوں کی تعداد 5 ہوگئی

ویب ڈیسک  اتوار 10 مارچ 2013
سکھن ندی کے قریب سے دولاشیں ملیں جب کہ محمود آباد میں ایک شخص کو قتل کر دیا گیا۔  فوٹو: فائل

سکھن ندی کے قریب سے دولاشیں ملیں جب کہ محمود آباد میں ایک شخص کو قتل کر دیا گیا۔ فوٹو: فائل

کراچی: حکموت اور انتظامیہ کے دعووں کے باوجود شہر میں ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ جاری ہے اور مختلف پرتشدد واقعات میں جاں بحق افراد کی تعداد 5 ہوگئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق منگھوپیر روڈ کے علاقے پختون آباد میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے دو افراد کو زخمی کردیا، دونوں افراد کو قریبی اسپتال لے جایا گیا لیکن وہ راستے میں ہی دم توڑ گئے۔

سکھن ندی کے قریب سے دو افراد کی تشدد زدہ لاشیں ملیں جنہیں گولیاں مار کر قتل کیا گیا تھا ۔ محمود آباد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے  ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔