جمہوریت کے نام پر عوام کو5 سال بے وقوف بنایا گیا ،ماروی میمن

نامہ نگار  پير 11 مارچ 2013
ماروی میمن نے کہا کہ پی پی کے موجودہ5سالہ دور حکومت میں ملک کی سابقہ ڈکٹیٹروں تمام حکومتوں کے ریکارڈ ٹوٹ گئے۔ فوٹو:  فائل

ماروی میمن نے کہا کہ پی پی کے موجودہ5سالہ دور حکومت میں ملک کی سابقہ ڈکٹیٹروں تمام حکومتوں کے ریکارڈ ٹوٹ گئے۔ فوٹو: فائل

دھابے جی: مسلم لیگ(ن) کی رہنما ماروی میمن نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی موجودہ سیاہ دور حکومت کا خاتمہ قریب ہے جس میں عوام پر ظلم و زیادتی کی انتہا کی گئی۔

عوام کو ووٹوں کے بدلے بے روزگاری، بدامنی، لاقانونیت اور دہشت گردی کے تحفے دیے گئے،ان خیالات کا اظہار انھوں نے غریب آباد مارکیٹ میں جلسہ عام سے خطاب کے دوران کیا۔ ماروی میمن نے کہا کہ پی پی کے موجودہ5سالہ دور حکومت میں ملک کی سابقہ ڈکٹیٹروں تمام حکومتوں کے ریکارڈ ٹوٹ گئے۔ جمہوریت کے ڈھنڈورے پیٹ کر ملک کے عوام کو5سال بے وقوف بنایا گیا قوم کی دولت کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ کرکھایا ہے۔

6

انھوں نے کہا کہ ضلع ٹھٹھہ میں ملک کی تاریخ کی بدترین کرپشن کی گئی ہے ضلع بھر میں ترقیاتی کاموں کی آڑ میں کروڑوں روپے کے گھپلے کیے گئے۔انھوں نے کہا کہ دھابے جی میں بلوچ گوٹھ کے قدیمی رہائشیوں کے گھروں کو مسمار کر کے ان پر جھوٹے مقدمات درج کیے گئے۔انھوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) برسر اقتدار آکر دھابے جی بلوچ گوٹھ کی بحالی سمیت مکینوں پر درج کیے گئے جھوٹے مقدمات ختم کرائے گی۔

جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے مرکزی رہنما قاری شیر افضل نے کہا کہ زرداری نے اقتدار کے لیے محترمہ بے نظیر بھٹو کے قاتلوں کو اتحاد میں شامل کیا۔انھوں نے کہا کہ سند ھ میں وزیراعلیٰ صرف نام کا ہے جبکہ حکومت فریال تالپوراور اویس مظفر ٹپی چلا رہے ہیں، جلسہ سے شہزادہ شاہ حسینی،عبدالکریم عابد ودیگر نے بھی خطاب کیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔