وزارت قانون نے نئے کاغذات نامزدگی کا مسودہ اعتراضات کے ساتھ صدرکوبجھوادیا

ویب ڈیسک  پير 11 مارچ 2013
صدر آصف زرداری  غیر ملکی دورے پر ہیں اس لئے انہوں نے کاغذات نامزدگی کی منظوری نہیں دی ۔  فوٹو: فائل

صدر آصف زرداری غیر ملکی دورے پر ہیں اس لئے انہوں نے کاغذات نامزدگی کی منظوری نہیں دی ۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد: وزارت قانون نے الیکشن کمیشن کی جانب سے امیدواروں کے لئے کاغذات نامزدگی میں ترامیم اور اعتراضات کا مسودہ صدر کو بھجوا دیا ہے۔

وزارت قانون کی جانب سے بھیجے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ آئین کی رو سے انتخابی امیدواروں کے لئے کاغذات نامزدگی کی حتمی منظوری صدر مملکت کا اختیار ہے اس لئے الیکشن کمیشن کی جانب سے تجویز کی گئی ترامیم اور وزارت قانون کے اعتراضات کا مسودہ بھجوایا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ کاغذات نامزدگی کی منظوری کے لئے الیکشن کمیشن کی ڈیڈ لائن ختم ہو گئی ہے، اور صدر آصف زرداری  پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کے باقاعدہ افتتاح کے لئے ایران میں موجود ہیں جس کے باعث صدر مملکت کی جانب سے کاغذات نامزدگی کی منظوری نہیں دی گئی۔

وزارت قانون نے نئے کاغذات نامزدگی کا مسودہ اعتراضات کے ساتھ صدرکوبجھوادیا

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔