نیب نے میٹروبس اوررنگ روڈ منصوبوں میں مبینہ گھپلوں کی تحقیقات شروع کردی

ویب ڈیسک  پير 11 مارچ 2013
شفاف احتساب کو یقینی بنانا جائے اورکسی سے اس سلسلے میں کوئی زیادتی نہیں ہونی چاہئے،چیئرمین نیب فصیح بخاری . فوٹو: فائل

شفاف احتساب کو یقینی بنانا جائے اورکسی سے اس سلسلے میں کوئی زیادتی نہیں ہونی چاہئے،چیئرمین نیب فصیح بخاری . فوٹو: فائل

لاہور: نیب نے میٹرو بس سروس اور رنگ روڈ منصوبوں میں مبینہ بے قاعدگیوں  کی تحقیقات شروع کرتے ہوئے پنجاب حکومت سے اس سلسلے میں تمام متعلقہ ریکارڈ طلب کر لیا۔

نیب نے  تحقیقات ان منصوبوں کو قواعد کے برعکس بنانے کی اطلاعات پر شروع کی ہیں، نیب نے پنجاب حکومت سے ان منصوبوں سے متعلق  تمام دستاویزات سمیت ایوارڈ دینے میں ملوث افراد کے نام بھی طلب کرلئے، اس موقع پر چیئرمین نیب فصیح بخاری نے تحقیقات تیزی سے مکمل کرنےکی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شفاف احتساب کو یقینی بنانا جائےاور کسی کے ساتھ کوئی زیادتی نہیں ہونی چاہئے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔